ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے درہامہ دمحال ہانجی پورہ کے مڈل اسکول میں 130 طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں اور ان طلبا کے لیے صرف تین کمرے ہیں، جن میں سے ایک کمرہ دفتری کام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
جگہ کی قلت کے باعث بچوں کو اسکول کے صحن میں پڑھائی کرنی پڑتی ہے۔
اس اسکول میں دور دور سے بچے تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں تاہم جگہ کی کمی اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے سبب یہ بچے کافی رنجیدہ اور افسردہ ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ اسکول میں جب جگہ ہی نہیں ہوگی تو بہتر تعلیم کی کیسی امید لگائی جا سکتی ہے؟ انتظامیہ آخر تعلیم کے تئیں غفلت کیوں برت رہی ہے؟