ETV Bharat / state

کولگام، جواں سالہ لڑکی کی خودکشی - کشمیر

جنوبی کشمیر میں ضلع کولگام کے کنڈ علاقے سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

kulgam suicide
کولگام؛ جواں سالہ لڑکی کی خودکشی
author img

By

Published : Mar 24, 2020, 1:34 PM IST

نمائندے کے مطابق نگین پورہ کنڈ، قاضی گنڈ سے تعلق رکھنے والی ایک جواں سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔

مذکورہ لڑکی کو فوری طور ایک قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔

مقامی پولیس نے لڑکی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں وہ مزید چھان بین کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طبی و قانونی لوازمات کے بعد لڑکی کی جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے اس کے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔

اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ’’تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوگا کہ آیا لڑکی نے خود تیل چھڑک کر اپنے آپ کو جلایا یا اس میں کوئی شخص ملوث ہے۔‘‘

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.