جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے شوز علاقہ میں آگ کی ہولناک واردت میں تیں مکان خاکستر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بعد دوپہر عبدالرشید لون کے گھر سے آگ نمودار ہوئی جس نے امتیاز احمد گل، محمد ٹھوکر اور دو دیگر مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ دیکھے ہی دیکھتے چار مکان خاکستر ہوئے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ کھیتی باڑی میں مصروف تھے اور آگ لگنے کی اطلاع انہں گاؤں کے لوگوں نے اطلاع دی۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی بروقت کارروائی کے بعد ہی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ تاہم تب تک چار املاک کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
آگ نے مکانوں میں موجود سارا سازو سامان تباہ کیا۔ متاثرین نے انتطامیہ سے امداد کی اپیل کی ہے۔
عین شاہدین کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔