ڈی سی کولگام شوکت اعجاز نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ بازاروں میں کیمیائی کھاد اور دیگر باغات سے متعلق ادویات کی جانچ پڑتال کریں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے باغوں میں کیمیائی کھادوں کا استعمال کرتے ہیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ بازاروں میں محکمہ کی ایک وینگ اینفورسمنٹ کے ہمراہ بازاروں میں از خود معائنہ کریں اور ناقص ادویات ضبط کریں۔
اس کے بعد ترقیاتی کمشنر نے کولگام میں کئی نیے تعیمراتی کاموں کا جایزہ لیا۔ انہوں نے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ کام میں تیزی لائیں۔ وہیں انہوں نے ضلع ٹریجری کمپلکس، الیکشن سیل اور دیگر عمارتوں میں کام کاج کا جایزہ لیا۔