ETV Bharat / state

کولگام انکاؤنٹر: سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کی درمیان جھڑپ جاری - کولگام میں انکاونٹر

Kulgam Encounter: کولگام کے اڈیگام علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکہورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔

کولگام کے اڈیگام میں سیکوریٹی فورسس اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 10:37 PM IST

Updated : Jan 4, 2024, 10:29 AM IST

کولگام انکاؤنٹر جاری

کولگام: بدھ کی شام کولگام کے ہڈی گام علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ آج دوسرے دن بھی عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ آج صبح سکیورٹی فورسز اکی مزید گاڑیاں علاقے کے لیے بلائی گئی ہیں۔

ایس پی کولگام نے بتایا کہ اڈیگام گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ہڈی گام موہن پورہ کولگام میں سرچ آپریشن کے دوران جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق سکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے۔ ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے جہاں تین عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔

اس سے قبل بائیس دسمبر کو جموں کے پونچھ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ جوان ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد دوران حراست میں تین عام شہری بھی مبینہ ٹارچر سے ہلاک ہو گئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2023 میں، جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے واقعات میں 134 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، جس میں 87 سے زیادہ عسکریت پسند، 33 سکیورٹی فورسز کے اہلکار، اور 12 سے زیادہ عام شہری شامل ہیں۔

Last Updated : Jan 4, 2024, 10:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.