کولگام: تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے میر ہامہ علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں کا دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکی کارروائی شروع کی۔
جونہی سکیورٹی فورسزنے تلاشی کارروائی انجام دی تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے بعد علاقہ میں انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
کشمیر پولیس زون نے افیسل ٹویٹر پر انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دی۔ کشمیر پولیس کے آئی جی پی وجے کمار کے مطابق کولگام کے مرہامہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے جن کی شناخت کے بارے میں تاحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ وہیں تصادم جاری ہے۔