جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے کھانڈی پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ One militant Killed in Khandipora Encounter
کولگام ضلع کے کھانڈی پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی۔ تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔ اس دوران حزب المجاہدین تنظیم کا ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق اس تصادم دوران حزب المجاہدین تنظیم کا ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اصلہ بھی برآمد کیا گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دو سے تین عسکریت پسند علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ تصادم اب بھی جاری ہے۔