کولگام پولیس نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تین عسکریت پسند مخالف آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانچ مطلوب ترین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ ریڈونی کولگام میں آج کے آپریشن کو لے کر فورسز کو کامیابی نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس دوران فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو کہ کچھ دیر جاری رہا۔
فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی بھی جاری رکھی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق عسکریت پسند فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے۔
سکیورٹی فورسز نے آپریشن کو معطل کیا جبکہ اس کارروائی میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔