ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested کولگام میں منشیات فروش نشہ آور مواد کے ساتھ گرفتار - Heroin Smuggling Case

کولگام پولیس نے ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 5.65 کلوگرام نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 3:48 PM IST

کولگام:منیشات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 5.65 کلو نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 5.65 کلو گرام بھنگ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔منشیات فروش کی شناخت الطاف احمد ننگرو ساکن بدرو کے بطور کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Drug Peddlers Arrested In kulgam with contraband substanc
کولگام میں منشیات فروش نشہ آور مواد کے ساتھ گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز سرینگر کے راجباغ علاقہ میں پولیس نے 70 کروڑ مالیت کا ہیروئن کو ضبط کیا ہے۔اس دوران پولیس نے منشات اسمگلروں کے قبضے سے گیارہ لاکھ 82 ہزار پانچ سو روپیہ نقدی بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس نے اس منشیات اسمگلرنگ کیس میں ایک سی آر پی ایف اہلکار سمیت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ کشمیر پولیس کے آے ڈی جی پی کے مطابق ضبط کیا گیا منشیات پاکستان سے آیا تھا۔

مزید پڑھیں: Heroin Smuggling Case پولیس نے تیسرے منشیات فروش کو بھی حراست میں لیا

بتادین کہ جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ نے بانڈی پورہ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کپواڑہ ، بارہمولہ ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں ڈرون کے ذریعے ہتھیار اور ممنوعہ نشیلی اشیاء اس طرف بھیجنے کی کوششیں کر رہا ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے سکیورٹی فورسز نے ڈرون کے ذریعے اس طرف گرائے گئے ہتھیاروں اور نشیلی اشیاء کو برآمد کرکے ضبط کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس نے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.