کولگام ضلع کے میر بازار علاقہ میں جموں و کشمیر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ٹرک زیر نمبر JK14B 7896 کو روکنے کا اشارہ کیا۔ ٹرک ڈرائیور نے پولیس کے اشارے کو نظر انداز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم مستعد عملہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کو چند فاصلے پر روکنے میں کا میابی حاصل کی اور دوران تلاشی ٹرک سے 13.8 کلو فکی ضبط کر کے ٹرک کو تحویل میں لیا اور ٹرک ڈرائیور سوبدتھ ولد بودھ راج ساکنہ ادھمپور کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 9/2021 درج کر لی ہے اور معاملے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف مہم میں عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔
کولگام میں منشیات فروش گرفتار - کشمیر نیوز
جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جنوبی کشمیر کے میر بازار کولگام میں ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 13 کلو فکی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔