ETV Bharat / state

Drug peddler Arrested کولگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوع نشیلی اشیاء برآمد - کولگام میں ممنعوہ اشیاء برآمد

پولیس نے کولگام کے چانسر علاقے میں ایک منشیات فروش کے قبضے سے سات کلو گرام پوست نامی نشیلی شئے برآمد کی ہے۔ پولیس نے موقع پر ہی منشات فروش کو گرفتار کیا ہے۔

drug-peddler-arrested-in-kulgam
کولگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوع نشیلی اشیاء برآمد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 8:22 PM IST

کولگام:منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے منشیات فروش کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے سات کلو ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او کولگام کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کولگام کے چانسر علاقے میں ناکہ لگایا گیا جس دوران ایک شخص کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے پایا گیا چنانچہ پولیس نے مذکورہ شخص کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی اور موقع پر ہی اس کی تحویل سے سات کلو گرام پوست نامی نشیلی شئے برآمد ہوئی۔

پولیس نے منشیات فروش کی شناخت طاریق احمد میر ولد غلام حسن میر ساکن اوقے کولگام کے بطور کی۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

واضح رہے کہ ایک سروے کے مطابق کشمیر میں نشہ کرنے والے افراد کی تعداد 67 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان میں 85.4 فیصد ہیرؤن اور 10 فیصد نشیلی ادویات اور 5 فیصد چرس اور دیگر چیزوں کا استعمال کررہے ہیں۔ نشہ کی عادی جن افراد پر سروے کی گئی وہ ہیرؤن خریدنے کے لیے روزانہ 88 ہزار روپے تک خرچ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ادھر گزشتہ 3 برسوں کے دوران منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف تقریباً 6 سو معاملات درج کئے گئے ہیں، جبکہ ایک ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔وہیں سرینگر میں منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف سال 2020 میں 92 جبکہ 2022 میں سب سے زیادہ 169 کیس درج کیے گئے ہیں۔ اسی طرح بالترتیب 159،120،286 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.