کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ڈرائیورس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں دوران سفر مسافرین کے ساتھ بہتر انداز میں پیش آنے، ٹریفک قوانین کی من و عن عمل آوری کرنے والے ڈرائیور حضرات کی حوصلہ افزائی گئی۔ علاوہ ازیں پروگرام کے دوران منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔ Drivers Association Kulgam Felicitation Programme
ڈرائیورز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں ضلع پولیس کے اعلیٰ افسران کو بھی مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے پر زور دیا۔ پروگرام میں شریک سبھی ڈرائیورز نے منشیات سے دور رہنے اور اس کا قلع قمع کرنے میں اپنا تعاون پیش کرنے کا عہد لیا۔ ڈرائیورز ایسو سی ایشن کے صدر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرمز خاص کر نشہ مکت بھارت کے تئیں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کی۔
تقریب میں ڈی وائی ایس پی جی ایم۔بٹ اور مقامی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ارشار احمد نے شرکت کرکے ڈرائیور حضرات کی حوصلہ افزائی کی۔