جنوبی کشمیر ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں ٹرک اور آلٹو کار کے مابین ٹکر کے نتیجے میں کار ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
یہ حادثہ بدھ کو ضلع کولگام میں میں سرینگر - جموں شاہراہ پر قاضی گنڈ کے مقام پر پیش آیا۔
آفیشلز کے مطابق سرینگر سے جموں کی طرف جا رہی سیب سے بھری ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK02V 8869 اور ایک آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر JK18 2096 کے مابین وانگنڈ، قاضی گنڈ کے مقام پر شدید ٹکر ہو گئی۔
ٹکر اس قدر شدید تھی کہ آلٹو کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم کار ڈرائیور رمیض احمد وگے ولد عبدالعزیز وگے ساکن آٹھنو معجزاتی طور بچ گئے۔
مزید پڑھیں: قاضی گنڈ میں عوامی دربار کا انعقاد
حادثے میں کار ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کیا کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔