ETV Bharat / state

Doctor Died in Ramban Accident: رامبن سڑک حادثے میں کولگام کا ڈاکٹر ہلاک - سڑک حادثہ اہم خبر

ضلع رامبن کے سنگالڈن علاقے میں سڑک کے ایک حادثے میں کولگام سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت مظفر احمد وانی ولد محمد یوسف وانی ساکن کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔ Doctor Died in Ramban Accident

doctor-dies-in-road-accident-in-ramban
رامبن سڑک حادثے میں کولگام کا ڈاکٹر ہلاک
author img

By

Published : Jul 8, 2022, 9:20 PM IST

رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے سنگالڈن علاقے میں سڑک کے ایک حادثے میں کولگام سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر ہلاک ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز سنگالڈن رام بن کے نزدیک سڑک حادثے میں میڈیکل آفیسر شدید طورپر زخمی ہوا۔Doctor Died in Ramban Accident

انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی میڈیکل آفیسر کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت مظفر احمد وانی ولد محمد یوسف وانی ساکن کولگام کے بطور ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مظفر احمد وانی گگوڈاس ماہور میں بطور میڈیکل آفیسر تعینات تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے سپرد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.