ETV Bharat / state

کولگام: ڈویژنل کمشنر نے کووڈ ہسپتال کا جائزہ لیا - کووڈ کیسوں میں دن بہ دن مزید اضافہ

ڈویژنل کمشنر کشمیر کولگام نے بتایا کہ کولگام میں چار سو کووڈ کیس مثبت ہیں لہٰذا تمام طرح کی تیاریاں مکمل ہیں نیز ضلع ہسپتال میں مزید بیماروں کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

covid hospital
کووڈ ہسپتال کا جائزہ
author img

By

Published : May 8, 2021, 9:05 PM IST

ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے آج ضلع کولگام کا دورہ کیا اور ضلع میں کووڈ مینیجمنٹ سے وابستہ مختلف طبی اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ اور چیک وانگنڈ ہسپتال کا معائنہ کیا جہاں پر انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ وہ مزید سہولیات بہم رکھے۔ انہوں نے لاورمنڈا کووڈ ٹیسٹنگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام کا جائزہ لیا اور یہاں نئے تعمیر شُدہ آکیسجن پلانٹ کا جائزہ لیا۔ بعد میں انہوں نے ڈگری کالج این ایچ ایم کا دورہ کیا۔

کووڈ ہسپتال کا جائزہ

پی کے پولے نے طبی انفراسٹرکچر اور آکسیجن کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ وبائی امراض کے موثر انداز میں تخفیف کے لئے کی جانے والی وسعتوں کا جائزہ لیا۔ ڈویژنل کمشنر نے نئے 1000 ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ کا معائنہ کیا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام میں اس کے کام کا جائزہ لیا۔

ڈویژنل کمشنر نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کولگام میں چار سو کووڈ کیس مثبت ہیں لہذا تمام طرح کی تیاریاں مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ضلع ہسپتال میں مزید بیماروں کے لیے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کیسوں میں دن بہ دن مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام میں آٹھ اینٹ کے بھٹے سیل

ڈی سی کولگام بلال محی الدین بٹ نے بتایا کہ 1000 ایل پی ایم پلانٹ مریضوں کی آکسیجن کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے اور اسی طرح کی صلاحیت (1000 ایل پی ایم) والا پلانٹ پورا کیا گیا۔ پولے نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ وہ مناسب ٹیمیں بنائیں جو آکسیجن پلانٹس کے کام کے علاوہ ہسپتال کا معائنہ کریں۔ کمشنر کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد چیف انجینئر میکانیکل اور دیگر افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.