کانگریس کے سنیر رہنما و سابق ممبر اسمبلی محمد امین بٹ نے حلقہ انتخاب دیوسر، کولگام کا دورہ کیا اور یہاں حالیہ آگ متاثرین کو مالی امداد فراہم کی۔
انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی باز آبادکاری کے لئے اقدامات اٹھائیں۔
جموں و کشمیر کے موجودہ حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'جموں و کشمیر خطہ تباہی کی طرف جارہا ہے، انتظامیہ دعوہ کر رہا ہے کہ یو ٹی میں انہوں نے کام شروع کیا ہے، حقیقت میں کچھ بھی نہیں شروع ہوا'۔
انہوں نے کہا 'یہاں نریگا میں پیسا نہیں ہے، اس کے علاوہ ڈیلی ویزرس کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے، نیڈ بیس ورکرز کو بھی پیسا نہیں مل رہا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
پانچ دنوں بعد عسکریت پسند کی لاش برآمد
انہوں نے کہا 'پاور سیکٹر سے لے کر پانی کے سیکٹر تک ہر موڑ پر لوگ پریشانیوں کا شکار ہو رہے ہیں'۔
انہوں نے مرکزی قیادت پر زور دیا کہ وہ نظر بند سیاسی رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کریں، ساتھ ہی حد بندی کا کام مکمل کیا جائے تاکہ سیاسی سرگرمیوں کے لئے ماحول تیار ہو سکے'۔