ETV Bharat / state

Dead Body Of Air Force Personal Reached Home Town ائر فورس اہلکار کی لاش کو پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا

رامبن کے ماروگ علاقہ میں ایک سڑک حادثہ میں انڈین ائر فورس میں تعینات جوان ہلاک ہوگیا ہے۔ متوفی کی لاش کو اپنے آبائی علاقوں میں پرنم آنکھوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 9:45 PM IST

ائر فورس اہلکار کی لاش کو پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا

کولگام:جنوبی کشمیر کے کولگام کے رہنے والے رامبن سڑک حادثے میں جان بحق ہوئے سرفراز احمد کی لاش جب ان کے آبادی گاؤں پونیوہ پہنچ گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا۔ مردو زن سینہ کوبی کرنے لگے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ان کے نماز ضانازہ میں شرکت کی۔ وہیں مقامی پولیس ودیگر کئی سکیورٹی ایجنسیوں نے بھی ان کی تدفین میں شرکت کی اور ان کی تدفین کو سرکاری لوازمات مکمل کرنے کے بعد سپر خاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ منگل کے روز جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے ماروگ علاقے میں ایک آئی 20 کار سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس کار میں سوار شخص کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔حادثہ پیش آنے کے بعد پولیس، کیو آر ٹی رامبن کے رضا کاروں نے بچاؤ آپریشن شروع کرکے لاش کو کھائی سے باہر نکالا۔متوفی کی شناخت سرفراز احمد بٹ ساکن کولگام کشمیر کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
بٹ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے پونیوہ علاقے کا رہنے والا تھا۔وہیں ان کی لاش جب ان کے آبادی علاقے پہنچ گئی تو وہاں مردو زن سینہ کوبی کرنے لگے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ان کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: Road Accident In Ramban رامبن سڑک حادثے میں انڈین ائر فورس میں تعینات جوان ہلاک

واضح رہے کہ سنہ 2022 میں سرینگر جموں قومی شاہراہ (نیشنل ہائی وے 44) پر 648 سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں، ان حادثات میں 93 افراد نے اپنی جان گنواں دی ہیں۔ہم آپ کو بتادیں کہ ٹریفک پولیس جموں و کشمیر کے مطابق جموں و کشمیر میں 2010 سے 2022 کے درمیان 76 ہزار 942 سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں 12 ہزار429 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ 1 لاکھ 4 ہزار 983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.