صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پول نے گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور کولگام کا دورہ کیا۔ انہوں نے ضلع اننت ناگ میں ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے تمام ضلع ترقیاتی کمشنرز سے بات چیت کی اور برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
وہیں ضلع کولگام میں ڈی ڈی سی اراکین نے ضلع انتظامیہ سے ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ انہیں صوبائی کمشنر کشمیر سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
نورآباد منزگام سے کامیاب اُمیدوار چودھری جمیلا نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے نور آباد کو خُدا کے نام پر چھوڑا ہے اور اسطرح سے برف باری کی وجہ سے بجلی، پانی اور اہم سڑک رابطے ابھی بھی منقطح ہے۔
سال 2020: جموں و کشمیر میں قانونی تبدیلیاں
جمیلا کے مطابق علاقے کے بیشتر سڑکوں سے ابھی بھی برف نہں ہٹائی گئی اور بجلی، پانی اور دیگر ضروریات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے نورآباد کے لوگ بہت پریشان ہے۔
وہی علاقے دیوسر سے کامیاب اُمیدوار ریاض احمد الزام عائد کیا کہ ضلع انتظامیہ لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ ضلع انتظامیہ کہتی ہے کہ کولگام میں ساری سڑکوں سے برف ہٹایا گیا جو سراسر جھوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیوسر میں بارہ حلقے ہے جن پر ابھی برف نہں ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل کمشنر نے کولگام کا دورہ کیا لیکن ہم لوگوں کو ملنے کی اجازت نہں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پھر انتخابات کیوں کرائے گئے اگر ہمیں کسی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔