ETV Bharat / state

ڈی سی کولگام کا ضلع اسپتال کا دورہ - مریضوں اور تیمارداروں سے بھی بات چیت

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اور پروگرام منیجر برائے این ایچ ایم نے ضلع اسپتال کا دورہ کرکے وہاں کام کا جائزہ لیا۔

ڈی سی کولگام کا ضلع اسپتال کا دورہ
ڈی سی کولگام کا ضلع اسپتال کا دورہ
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 7:39 PM IST

ضلع اسپتال کولگام میں ترقیاتی کاموں کو وقت پر پورا کرنے اور اسپتال میں کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ اور پروگرام منیجر برائے این ایچ ایم ڈاکٹر جتندر مہتا نے ضلع اسپتال کا دورہ کیا۔

ڈی سی کولگام کا ضلع اسپتال کا دورہ

انہوں نے ضلع اسپتال میں منعقد ہونے والے ڈی این بی کورسز شروع کرنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ایم او ڈاکٹر فاضل کوچک، ایم ایس ڈاکٹر مظفر اور دیگر افسران موجود تھے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع اسپتال میں کورسز شروع کرنے کے لئے تمام مطلوبہ اقدامات کو جلد پورا کیا جائے گا اور اور اینستھیزیا کے ورک اسٹیشن کے علاوہ 100 نئے بیڈز بھی شامل کیے جائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع اسپتال میں ڈی این بی کورس شروع کرنے کے لئے (اے بی جی) مشینیں اور 42 اسٹاف نرسیں فراہم کی جائیں گی۔ اس دوران ایک 3D لیپروسکوپ نصب کیا گیا تھا اور کووڈ 19 معاملات کی تیزی سے جانچ کے لئے CB_Net بھی لگایا گیا تھا۔

ڈی ڈی کولگام نے مریضوں اور تیمارداروں سے بھی بات چیت کی جس دوران انہوں نے ماسک پہننے، سماجی دوری کا خیال رکھنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔

ڈی ڈی کولگام نے شعبہ صحت سے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں میں سرعت لانے کے لیے افسران پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.