ETV Bharat / state

Kulgam Road Safety Weekـ: روڈ سیفٹی ویک، کولگام میں کار ریلی روانہ - کولگام کار ریلی کو مختلف علاقوں کی جانب روانہ

ضلع کولگام میں روڈ سیفٹی ویک کی نسبت سے ایک کار ریلی کو مختلف علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا۔ Kulgam Car Rally

روڈ سیفٹی ویک، کولگام میں کار ریلی روانہ

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 7:16 PM IST

ڈی سی کولگان نے کیا کار ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ

کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں 33ویں ’’روڈ سیفٹی ویک‘‘ کا آغاز منی سیکریٹریٹ کولگام کے احاطے سے ایک کار ریلی سے کیا گیا۔ کار ریلی کو ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ کار ریلی کے ذریعے عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے آگاہ اور ان پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی جائے گی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وقار احمد گیری، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ابرار احمد اور اے آر ٹی او آفس کے دیگر افسران اور اہلکار موجود تھے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ روڈ سیفٹی ہفتہ منانے کا مقصد ڈرائیوروں خاص کر موٹرسائیک سواروں، مسافرین سمیت راہگیروں کو بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے پر آمادہ کرنا ہے۔ روڈی سیفٹی ویک کے دوران لوگوں کو وضع کئے گئے حفاظتی قوانین کی سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر اے آر ٹی او کولگام نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’روڈ سیفٹی ہفتہ کے دوران ضلع بھر میں متعدد سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں ریلیاں، آگاہی کیمپ، مسافروں اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت کے حوالے سے مہم، این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے بارے میں آگاہی، انفورسمنٹ ڈرائیوز اور دیگر متعلقہ پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی پھیلائی جائے اور محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا مقصد ٹریفک قوانین کو سختی سے عملانا ہے تاکہ سڑک حادثات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ اے آر ٹی او کولگام (ابرار احمد) نے مزید کہا کہ ملک بین الاقوامی اعلامیہ پر دستخط کرنے والا ہے، جس کے تحت 2030 تک سڑک حادثات میں 50 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہدف کے حصول کے لیے اس طرح کے روگرامز کا انعقاد ناگزیر ہے۔

اے آر ٹی او کا مزید کہنا ہے کہ ’’حادثات سے حفاظت یا ٹریفک قوانین کی پاسداری محض اسی ہفتہ تک محدود نہیں بلکہ اس کے ذریعے عوام کو ہمیشہ ٹریفک قوانین کی پاسداری پر آمادہ کرنا مقصود ہے۔‘‘ انہوں نے عوام الناس سے اس مہم کو کامیاب بنانے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.