اونتی پورہ: سی آر پی ایف جوانوں نے آج اس وقت انسانیت کی مثال قائم کی جب انہوں نے دل کا دورہ پڑنے کے بعد ایک جوان کو بروقت طبی امداد اور ادویات دے کر اس کی جان بچائی۔Crpf Saves Kulgam Youth
سی آر پی ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر اگہانجی پورہ اونتی پورہ کے نزدیک 29 سالہ مدثر احمد ولد محمد یوسف ساکن کولگام کو گاڑی چلانے کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ اس دوران وہاں تعینات سی آر پی ایف 130ِ بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے مذکورہ نوجوان کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد اور ضروری ادویات فراہم کیں اور قیمتی جان بچائی۔نوجوان کو مزید علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔عوامی حلقوں نے سی آر پی ایف کےاس اقدام کی سراہنا کی ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیر: سی آر پی ایف نے نوزائید بچے کی جان بچا لی