تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ہڈی گام علاقے کو محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی کارروائی جاری ہے۔
بتا دیں کی سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسند مخالف مہم تیز کر دی ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران درجنوں عسکریت پسندوں کا مار گرایا ہے۔
آج ضلع بارہمولہ کے سوپور میں تصادم کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ادھر جنوبی قصبہ ترال میں بھی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم جاری ہے۔