کانگریس لیڈر محمد امین بٹ نے ضلع کولگام کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے انتظامیہ سے حالیہ دنوں میں ہوئی برفباری سے کسانوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ فراہم کرنے کے علاوہ کے سی سی لون کو معاف کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برفباری کے سبب ضلع کے بیشتر علاقوں - دیوسر، نورآباد، کنڈ، کولگام اور ہوم شالی بگ، آونیورہ، یاری پورہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعدد علاقوں میں پھل دار درخت یا تو جڑ سے اکھڑ گئے ہیں جب کہ کئی درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئی ہیں۔
- مزید پڑھیں: ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کا ضلع کولگام کا دورہ
بٹ نے انتظامیہ سے اس مشکل وقت میں برفباری سے متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کرنے کے علاوہ کے سی سی لون کو معاف کرنے کی بھی اپیل کی۔