ETV Bharat / state

Organized Awareness Program کولگام کے ڈِگری کالج میں آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے شعور بیداری پروگرام - Jammu and kashmir News

کوگام کے ڈگری کالج میں آگ پر قابو پانے کے تعلق سے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب میں محکمہ فائر کے عہدیداروں نے آتشزدگی پر قانو پانے سے متعلق مختلف تراکیب بتائے۔

شعور بیداری پروگرام منعقد
شعور بیداری پروگرام منعقد
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 11:52 AM IST

شعور بیداری پروگرام منعقد

کولگام: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع ڈگری کالج میں کالج انتظامیہ نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کولگام کے تعاون سے کالج کے احاطہ میں آتشزدگی پر قابو پانے کے طریقہ کار سے ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، اس کے علاوہ مذکورہ محکمہ کی جانب سے موک ڈرل کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد طلبا و طالبات کو آتشزدگی پر قابو پانے کے تعلق سے مختلف پہلوں کو بتایاگیا۔مذکورہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ کے افسران نے تعلیمی اداروں سمیت دیگر عوامی مقامات پر ایسے پروگرامز کے انعقاد کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

فائر سروس آفیسر، کولگام نے آگ سے تحفظ اور روک تھام سے متعلق مختلف پہلؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بسا اوقات ہماری چھوٹی موٹی لاپرواہی کے سب آتشزدگی کا خطرناک واقعہ رونما ہوتا ہے۔ پروگرام میں طلبا و طالبات کے علاوہ مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ افسران نے کہا کہ اپنے بچوں کو ہمیشہ آتش گیر مادوں کی پہنچ سے باہر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی متعدد تعلیمی اداروں میں ایسے ہی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کولگام ڈگری کالج انتظامیہ کو یہ تیقن دلایا کے آئندہ بھی وہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کے لیے وہ تیار رہیں گے۔ اور جب بھی ضرورت پڑی وہ یہاں آکر طلبا و طالبات کو ضرور تربیت دیں گے۔ پروگرام سے خطاب کے بعد مذکورہ محکموں افسران اور عملے نے باضابطہ طورپر آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کے متعلق مختلف طریقے دکھائے۔

مزید پڑھیں:Fire Service Week آگ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق بیداری پروگرام کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.