مرکزی حکومت کی جانب سے ملک گیر مہم صفائی کے تعلق سے سووچھتا ہی سیوا کے نام شروع کی گئی ہے۔
اسی وجہ سے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ڈی سی اور انڈو تبتین بارڈر پولیس کی جانب سے بھی عوامی بیداری کے لیے صفائی و ستھرائی کے تعلق سے الگ الگ ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
ضلع کولگام کے مختلف سرکاری دفاتر اور پبلک پارکوں میں سرکاری ملازمین اور حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے عوامی بیداری کے لیے صفائی مہم چلائی گئی۔
اسی ضمن میں کولگام میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ کے علاوہ میونسپل کمیٹی، محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت ممبران بھی موجود تھے۔
ضلع کے ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ پلاسٹیک نے وبائی شکل اختیار کی ہے اور پلاسٹیک کے استعمال سے فصلیں بھی تباہ ہوی رہی ہیں۔