چولگام کولگام میں کل دوپہر شہنواز احمد لاوے کے گھر سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دو منزلہ مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ آگ کے شعلے بلند تھے کہ آس پاس کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اور محکمۂ فائر اینڈ ایمرجنسی کے عملے کے تعاون سے مکان کو خاکستر ہونے سے بچالیا۔
آگ کی وجہ سے مکان کی اُوپری منزل میں مالی نقصان ہوا اور لاکھوں کی مالیت سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا مقامی لوگوں نے آگ بجھانے والے عملے کا شکریہ ادا کیا۔