ETV Bharat / state

کولگام: بچوں کی عید پھیکی رہی - والدین کا کاروبار متاثر رہا

بچوں کے مطابق معاشی و مالی بحران کی وجہ سے بچوں کو نہ ہی عیدی ملی اور نہ ہی نئے کپڑے سلوائے گئے۔ بچوں نے عید کا بیشتر وقت اپنے گھروں میں ہی گزارا۔

Children celebrated
بچوں کی عید پھیکی رہی
author img

By

Published : Jul 21, 2021, 8:26 PM IST

Updated : Jul 21, 2021, 10:01 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر عید کی نماز عیدگاہ میں نہیں ہوسکی۔ عید گاہ میں خاموشی رہی، اس وجہ سے بچے بھی گھر پر ہی قید رہے۔

بچوں کی عید پھیکی رہی

گزشتہ دو سال سے جاری کورونا وائرس وبا کے پیشِ نظر مذہبی تہواروں کو محدود کرنے کی وجہ سے بچے کافی متاثر ہوگئے ہیں۔ اسی ضمن میں عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی بچے گھر میں ہی رہے۔ عید کے روز بارش کا سلسلہ جاری رہا اور کورونا وائرس کے سبب عیدگاہ میں کوئی تقریب نہ ہونے کی وجہ سے وہ عیدگاہ نہیں جاسکے۔

بچوں کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے ان کے والدین کا کاروبار متاثر رہا جس کی وجہ سے وہ نئے کپڑے نہیں سلوا سکے اور نہ ہی زیادہ عیدی ملی۔

یہ بھی پڑھیں:کولگام: محکمہ جل شکتی پر گندہ پانی سپلائی کیے جانے کا الزام

آئمہ مساجد اور علماء اکرام نے عید قربان کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے حضرت ابراھیم اور حضرت اسمٰعیل علیہما السلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ مسلسل بارشوں اور کووڈ کے چلتے فرزندان توحید نے عید کو سادگی سے منانے میں ہی عافیت سمجھی۔

Last Updated : Jul 21, 2021, 10:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.