جنوبی کشمیر کے کولگام میں دو الگ الگ جگہوں پر محاصرہ شروع ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علاقے گنوسرگام میں سکیورٹی فورسز نے بڑھے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی ہے اور گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔ یہاں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقہ میں مشکوک افراد کی نقل و حمل دیکنے کو ملی ہے۔
ادھر علاقے زنگلپورہ میں بھی اسی طرح کی کاروائی شروع کی گئی۔ یہاں بھی سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا۔ اور کسی بھی افراد کو علاقے کی طرف آنے جانے نہں دیا جا رہے ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک دنوں جگہوں پر تلاشی کاروائی جاری ہے۔