ETV Bharat / state

کولگام: فائرنگ تبادلے کے بعد سکوت، تلاشی مہم جاری - kulgam in jammu and kashmir

طرفین میں 15 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جارہی رہنے کے بعد بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ گولیوں کے تبادلہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

exchange of fire between security forces and militants in kulgam, CASO continues
کولگام: فورسز اور عسکریت پسندوں کے بیچ گولیوں کا تبادلہ، تلاشی مہم جاری
author img

By

Published : May 14, 2020, 7:12 AM IST

Updated : May 14, 2020, 10:30 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے یمرچھ یاری پورہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

کولگام: فورسز اور عسکریت پسندوں کے بیچ گولیوں کا تبادلہ، تلاشی مہم جاری

تفصیلات کے مطابق کولگام ضلع کے یمرچھ یاری پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز جن میں فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، سنٹرل ریزرو پولیس فورسز اہلکار اور جموں وکشمیر پولیس شامل ہیں نے مشترکہ طور پر علاقے کو گھیرے میں لیکر عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوشش شروع کردی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران جب فورسز اہلکار ایک مکان کی طرف بڑھنے لگے تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں پر فائرنگ کی جو مقامی لوگوں کے مطابق قریب 15 منٹ تک جاری رہی۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بھی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلےکی تصدیق کی ہے۔

طرفین میں 15 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جارہی رہنے کے بعد بندوقیں خاموش ہوگئی اور فائرنگ رک گئی۔ تاہم گولیوں کے تبادلہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

فورسز اہلکاروں نے روشنی کا انتظام کرکے رات بھر عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی تھی اور یہ خبر لکھنے تک علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

ایس۔ ایس۔ پی کولگام گوریندر پال سنگھ نے فون پر نمائندہ کو بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے اور عسکریت پسند شاید اندھیرے کا فایدہ اُٹھانے میں کامیاب ہوئے۔

Last Updated : May 14, 2020, 10:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.