ETV Bharat / state

کشمیر: قاضی گنڈ میں تیندوے کا بچہ نمودار - کولگام

جنوبی کشمیر میں ضلع کولگام کے میر بازار، قاضی گنڈ علاقے میں ایک تیندوے کا بچہ نمودار ہونے سے افرا تفری پھیل گئی۔

کشمیر: قاضی گنڈ میں تیندوے کا بچہ نمودار

author img

By

Published : Mar 7, 2020, 2:05 PM IST

مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ رات سے ہی ایک تیندوے کا بچہ گاؤں میں گھوم رہا تھا۔ اور ہفتے کی صبح تیندوے کے بچے نے امان پورہ، میر بازار کے رہنے والے مشتاق احمد شاہ نامی ایک شخص کے گائو خانے میں پناہ لی۔

مقامی لوگوں نے واقعے کی خبر فور طور وائلڈ لایف کے عہدیداروں کو دی ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے جنوبی کشمیر کے وائلڈ لائف انچارچ محمد رؤف سے اس بارے میں بات کی تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’تیندوے کا بچہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ کے نزدیک میر بازار میں موجود ہے اور وائلڈ لائف اہلکار موقعے پر پہنچ کر تیندوے کو اپنی تحویل میں لے لیں گے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور انسانوں کی پھیلتی آبادی کے نتیجے میں جنگلی جانوروں کے علاقے سکڑ رہے ہیں جس سے جنگلی جانوروں - انسانوں کے تصادم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق سرما کے اختتام اور موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی پہاڑوں اور بیابانوں پر سے برف پگھلنے کے سبب جنگلی جانوروں - انسانی تصادم میں اضافے ہونے کے امکانات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.