کولگام: ڈیموکریٹک آزاد (ڈی اے پی) پارٹی نے اتوار کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے والٹنگو کنڈ دیوسر میں ورکرز میٹنگ کا انعقاد کیا جس کی صدارت ڈیموکریٹک آزاد کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی دیوسر محمد امین بٹ نے کی۔ اس میٹنگ میں متعدد سینیئر قائدین و کارکنان موجود تھے جن میں سینئر رہنما نذیر احمد بٹ، سینئر لیڈر ضمیر احمد میر، بلاک صدر کنڈ غلام نبی شیخ، عادل احمد وگے، عامر رمضان بٹ اور کچھ سرکردہ کارکنان شامل تھے۔
اس موقع پر علاقہ کے سیاسی کارکنان بڑی تعداد نے آزاد پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ سابق رکن اسمبلی دیوسر محمد امین بٹ نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مقررین جن میں زیادہ تر دیوسر حلقہ سے تعلق رکھنے والے قائدین تھے، نے امید ظاہر کی کہ پارٹی دیوسر حلقہ کے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ پارٹی کے سینئر رہنما محمد امین بٹ نے اپنی تقریر میں پارٹی کارکنوں کے جوش و جذبے اور ضلع میں متحرک سیاسی سرگرمیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے دن رات کام کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ اس موقع پر میں یہ ضرور بتاتا ہوں کہ آزاد پارٹی بی جے پی، اپنی پارٹی اور دیگر پارٹیوں سے بالکل مختلف ہے کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ یہ پارٹی عوام کی پارٹی ہے۔ لوگوں کا ہم پر اعتماد ہے۔ وہ ہماری پالیسیوں اور نظریے پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اس لیے ہمیں عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آزاد پارٹی آئندہ انتخابات میں فاتح بن کر ابھرے گی۔ لوگ ہمیں حکومت میں ان کی خدمت کے لیے منتخب کرتے ہیں۔ ہمارا ہر اقدام جموں و کشمیر کی امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے ہوگا۔ Azad Party Workers Meeting In Waltango
یہ بھی پڑھیں : Water Filtration Plant Defunct in Kulgam واٹر فلٹریشن پلانٹ گیارہ سال سے ناکارہ، مقامی لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور