ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر کولگام کی طرف سے آج ایم ایس ایم ای یونٹ ہولڈرس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے کاروبار کرنے کے حوالے سے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
ضلع ڈی آئی سی آفسر شبنم رشید کے علاوہ دیگر ملازمین اور یونٹ ہولڈرس اس موقع پر موجود تھے۔ جنہوں نے آن لائن رجسٹریشن اور کاروبار سے متعلق جانکاری حاصل کی۔
یہ پروگرام منی سکریٹریٹ کولگام میں منعقد ہوا اور آئندہ بھی اس طرح کے جانکاری پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔
دراصل پروگرام کا مقصد تمام یونٹ ہولڈرس کو سرکاری پورٹل (جم) سے جوڑنا ہے تاکہ آن لائن خرید و فروخت کا رجحان بڑھ جائے اور کام کرنے میں شفافیت آجائے۔
پروگرام میں ٹیکس ڈپاریمنٹ کے علاوہ بینک کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی آئی سی آفسر نے کہا کہ پروگرام میں ضلع سے وابستہ تمام یونٹ ہولڈروں کو آن لائن خریداری کرنے کام سکھایا گیا۔