ETV Bharat / state

کولگام پولیس کی کارروائی، اغوا کار گرفتار، مغوی لڑکی بازیاب - پولیس کی بر وقت کارروائی

کولگام پولیس نے اغوا کا معاملہ حل کرکے مغوی نابالغ لڑکی کو بازیاب کرنے کے علاوہ اغوا کار کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

کولگام پولیس کی کارروائی، اغوا کار گرفتار، مغوی لڑکی بازیاب

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 2:39 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس پوسٹ میر بازار میں ایک شخص نے اپنی نابالغ لڑکی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ لکھوائی۔

شکایت کنندہ کے مطابق انکی 14سالہ لڑکی ٹیوشن کے لیے گھر سے روانہ ہوئی جس کے بعد وہ واپس نہیں لوٹی۔ پولیس نے معاملہ کی نسبت سے کیس درج کرکے مغوی لڑکی کو بازیاب کرانے کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق انہیں اغواکار کے سلسلے میں یہ اطلاع موصول ہوئی کہ وہ لڑکی کے ساتھ وادی سے فرار ہوکر حیدرآباد پہنچ گیا ہے۔ پولیس کی خصوصی ٹیم نے حیدر آباد شہر جاکر لڑکی کو برآمد کرکے اغواکار کو گرفتار کر لیا ہے۔

اغوا کار کی شناخت 45 سالہ گوہر احمد میر ولد محمد یوسف میر ساکنہ لالن اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔

لوگوں نے پولیس کی بر وقت کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے ملزم کو سخت سزا دینے کی مانگ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.