ETV Bharat / state

ضلع کولگام میں گیارہ اینٹ کے بھٹے سربمہر - مقرر کردہ نرخ

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں اضافی قیمتوں پر اینٹ فروخت کرنے کے پاداش میں گیارہ اینٹ کے بھٹوں کو سیل کر دیا گیا۔

ضلع کولگام میں گیارہ اینٹ کے بھٹے سربمہر

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 3:32 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر، کیلم علاقے میں مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اینٹیں فروخت کرنے کی پاداش میں اینٹ کے گیارہ بھٹوں کو سربمہر کیا گیا۔

ضلع کولگام میں گیارہ اینٹ کے بھٹے سربمہر

عوام کی جانب سے مقرر کردہ نرخ سے زیادہ قیمت پر اینٹیں فروخت کیے جانے کی شکایات موصول ہونے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام بلال محی الدین بٹ کی نگرانی میں انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر، کیلم علاقے کے اینٹ کے بھٹوں کا اچانک معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران ٹیم نے اینٹ کے بھٹوں کے کاغذات چیک کیے اس دوران غیر قانونی طور پر چلائے جا رہے اینٹ کے بھٹوں اور مقررہ کردہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کیے جانے پر ٹیم نے گیارہ اینٹ کے بھٹوں کو سربمہر کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران بھی ضلع میں گراں فروشی کی پاداش میں آٹھ اینٹ کے بھٹوں کو سربمہر کر دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.