ETV Bharat / state

'کشتواڑ میں دو عسکریت پسندوں ہلاک'

تصادم اسی علاقے میں ہوا جہاں چند روز قبل عسکریت پسندوں نے دو ایس پی اوز پر کلہاڑی سے حملہ کیا تھا۔ حملے میں ایک ایس پی او ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔

کشتواڑ میں دو عسکریت پسندوں کو مار گرایا

author img

By

Published : Apr 17, 2020, 3:26 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے کہا ہے کہ ضلع کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تصادم اسی علاقے میں ہوا ہے جہاں چند روز قبل عسکریت پسندوں نے دو ایس پی اوز پر کلہاڑی سے حملہ کیا تھا۔ حملے میں ایک ایس پی او ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔

اس حملے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور مقامی پولیس مشترکہ طور پر ان کی تلاش میں تھے۔ حملے کے چوتھے روز آج ضلع کے دچھن علاقے میں تصادم ہوا، جس میں دونوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

کشتواڑ میں دو عسکریت پسندوں کو مار گرایا
کشتواڑ میں دو عسکریت پسندوں کو مار گرایا

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت عاشق حسین اور بشارت حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پچھلے کئی سالوں سے عسکری سرگرمیوں میں ملوث تھے اور سیکورٹی فورسز ان پر پہلے سے ہی نظر رکھی ہوئی تھی۔

آئی جی پی جموں نے سوشیل میڈیا کے ذریعے تصدیق کی ہے دونوں عسکریت پسندوں کو مار گرایا ہے اور عسکریت پسندوں کا خاتمہ کرنے کے لیے جموں و کشمیر پولیس متحرک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.