جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقع کیرو کواڑ علاقہ میں ایک واٹر ٹینکر حادثہ کا شکار Water Tanker Accident in Kishtwar ہوگیا ہے، اس حادثے میں تین لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔کشتواڑ پولیس نے معاملہ درج کر تفتیش شروع کردی ہے۔
اطلاع کے مطابق آج شام کے تین بجے کے قریب ایک پانی کا ٹینکر کیرو کی جانب جارہا تھا، اچانک خراب سڑک کی وجہ سے ڈرائیور کا ٹینکر پر سے کنٹرول کھوگیا اور وہ دریائے چناپ کے پاس موجود کھائی میں جا گرا۔ جائے وقوع پر ہی تینوں لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔
ایس ایچ او کشتواڑ عابد بخاری نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ٹینکر میں سوار طارق حسین ولد عبدل مجید، ارسلان، جانو ولد عبدل قیوم ساکنہ آفانی پاڈر کے طور پر ہوئی ہے اور تینوں کو ضلع اسپتال کے مردہ گھر میں رکھا گیا تھا۔ بعد میں انہیں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Road Accident In Tanghdar:ٹنگڈار میں سڑک حادثہ،سات مسافر زخمی
کشتواڑ میں ہر سال درجنوں لوگوں کی خراب سڑکوں کی وجہ سے جانیں ضائع ہوتی جارہی ہیں۔ لیکن جموں و کشمیر انتظامیہ کشتواڑ کے دیہاتوں کی سڑکوں کی مرمت کے کام کو نظر انداز کر رہی ہے، جس کی وجہ سے دن بدن لوگوں کی سڑک حادثہ میں موت واقع ہوتی جارہی ہیں۔