کشتواڑ: جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں جمعے کی سہ پہر ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔
-
One Car bearing no. JK06B 1909 met accident at Kandhani Drabshalla, two persons died on spot and one injured who has been rescued to hospital!!
— DISTRICT POLICE KISHTWAR (@SSPKishtwar) October 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">One Car bearing no. JK06B 1909 met accident at Kandhani Drabshalla, two persons died on spot and one injured who has been rescued to hospital!!
— DISTRICT POLICE KISHTWAR (@SSPKishtwar) October 20, 2023One Car bearing no. JK06B 1909 met accident at Kandhani Drabshalla, two persons died on spot and one injured who has been rescued to hospital!!
— DISTRICT POLICE KISHTWAR (@SSPKishtwar) October 20, 2023
اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے کاندنی علاقے میں ایک آلٹو گاڑی زیر نمبر (Jk06B- I909)ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا،تاہم ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت مدن لال ساکن سرور، راکیش کمار ساکن بدانی اور دھیان سنگھ ساکن گندو کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
مزید پڑھیں: Jammu Road Accident جموں میں ٹرک کھائی میں گرا، چار افراد ہلاک
واضح رہے کہ آج جموں میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔ دراصل سرینگر سے راجستھان جا رہا ایک ٹرک کل رات جھجر کوٹلی علاقے میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر چلتے وقت کھائی میں جا گرا۔ اس حادثے میں چار افراد کی موت ہو گئی۔ وہیں حادثے کے بعد ٹرک کے پرخچے اڑ گئے۔
(یو این آئی مشملات کے ساتھ)