ETV Bharat / state

کشتواڑ: دچھن میں بادل پھٹنے سے 40 افراد لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری - ای ٹی وی بھارت جموں و کشمیر نیوز

صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ کے ایک دور دراز علاقہ دچھن میں آسمان سے برسی آفت نے ایک گاؤں کو تباہ کردیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ضلع کشتواڑ کے پہاڑی علاقہ دچھن ہونجار گاؤں میں پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق اس حادثے میں اب تک چھ افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ قریب 50 افراد لاپتہ ہیں۔

six death and many missing due to cloudburst rescue operation in going on in kishtwar
کشتواڑ: دچھن میں بادل پھٹنے سے 40 افراد لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری
author img

By

Published : Jul 28, 2021, 4:04 PM IST

Updated : Jul 28, 2021, 5:52 PM IST

بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ شب بادل پھٹنے سے آئے سیلاب میں ایک رہائشی علاقہ اس کی زد میں آگیا، جس کے نتیجہ میں آٹھ رہائشی گھروں کے علاوہ ایک راشن اسٹور سیلاب کی نظر ہوگیا، جس میں قریب 40 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

دیکھیں ویڈیو

تاہم جائے واردات سے ابھی تک چھ لاشوں کو برآمد کیا گیا ہے، جب کہ دیگر افراد کی تلاش میں مختلف اضلاع سے ایس ڈی آر ایف جب کہ سرینگر سے ہوائی جہاز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ دچھن ایک دور دراز علاقہ ہے، جہاں پر ریسکیو آپریشن مکمل کرنے میں کافی دیر لگنے کے امکانات ہیں۔ بادل پھٹنے سے دریائے چناب کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور کشتواڑ میں دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ جب کہ انتظامیہ کی طرف سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Cloudburst: کشتواڑ کے دچھن میں بادل پھٹنے سے 7 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

اے ڈی سی کشتواڑ نے بتایا کہ رات کو ایک بڑا سانحہ پیش آیا ہے۔ بادل پھٹنے سے دچھن کا ہونجار گاؤں سیلاب کی زد میں آگیا ہے، جس میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ انتظامیہ جائے واردات پر امداد لے کر جارہی ہے۔ ریڈ کراس کی طرف سے متاثرہ کنبوں کے لئے تمام ضروری سامان و روشنی کا انتظام کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jul 28, 2021, 5:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.