نیشنل کانفرنس جموں ڈویژن کے نائب صدر پیارے لال شرما نے بتایا کہ ضلع کشتواڑ کے ہونزر دچھن علاقے میں بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد سیلابی صورتحال میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد کشتواڑ پولیس، فوج، این ڈی آر ایف، ضلع انتظامیہ اور مقامی لوگ بچاؤ کارروائی میں لگے ہوئے ہیں تاہم موسم خراب ہونے کی وجہ سے راحت رسانی کے کام میں مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔
نیشنل کانفرنس رہنما پیارے لال شرما نے بتایا کہ غرقاب ہونے والوں میں سے اب تک سات افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ زائد از دو درجن افراد ابھی لاپتہ ہیں جن کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے۔
شرما نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کشتواڑ سے رابطہ کر کے پوری جانکاری لی جا رہی ہے جس میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کئی مکانات پوری طرح سے تباہ ہوگئے ہیں۔
پیارے لال شرما نے جموں و کشمیر لیفٹینٹ گورنر اور مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر معاوضہ دیا جائے اور زخمیوں کو جموں میڈیکل کالج میں بھرتی کر کے بہتر سے بہتر علاج کرایا جائے۔