جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں حکومت نے گزشتہ ایک سال سے مٹی کا تیل بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے کشتواڑ کے بی پی ایل راشن کارڈ ہولڈرز اور عوام سخت پریشان ہیں۔ Ration, Fire wood, Kerosene Oil Not Available
سابقہ ایم ایل اے اندروال و کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر غلام محمد سروڑی نے کہا کہ کانگریس کے دور میں غریبوں کو راشن، جینی اور مٹی کاتیل فراہم کیا جاتا تھا لیکن بی جے پی نے بند کر دیا ہےSaroori demands adequate stocking of ration, fire wood, kerosene oil
سروڑی نے مزید کہا کہ 2014 سے پہلے کانگریس کی مرکز اور جموں و کشمیر میں سرکار تھی اور اس دوران لوگوں کو جینی اور مٹی کا تیل دیا جاتا تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ بی جے پی حکومت نے بی پی ایل راشن کارڈ ہولڈرز کو چینی اور مٹی کا تیل دینا بند کر دیا ہے جو کہ سراسر غریب عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے ۔BPL Ration Card Holders face Problems ۔
کشتواڑ میں حکومت نے گذشتہ ایک سال سے عوام کو مٹی کا تیل دینا بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے کشتواڑ کے بی پی ایل راشن کارڈ ہولڈرز اور دیگر افراد سخت پریشان ہے ۔
سروڑی نے مزید کہا کہ کشتواڑ میں گزشتہ سال سے مٹی کا تیل نہ ملنے سے راشن کارڈ ہولڈرس پریشان ہیں۔ ضلع ایک پچھڑا علاقہ ہے۔ دور دراز علاقہ جات پر مشتمل ہے. سروڑی نے لیفٹینٹ گورنر سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ مٹی کا تیل اور کھانڈ جلد از جلد لوگوں کو فراہم کریں۔