ETV Bharat / state

ملبے میں دبی لاشیں بازیاب نہ ہو سکیں، ریسکیو آپریشن معطل - متاثرہ افراد کی بازآبادکاری

ضلع کشتواڑ کے دچھن علاقے میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں آئے سیلاب کے سبب لاپتہ ہوئے افراد کی تلاش کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، تاہم ایک ماہ بعد بھی لاشیں بازیاب نہو کے بعد ریسکیو آپریشن کو معطل کر دیا گیا۔

دچھن علاقے میں ریسکیو آپریشن کا اختتام: ڈی سی کشتواڑ

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 7:37 PM IST

پہاڑی ضلع کشتواڑ کے دچھن علاقے میں گزشتہ ماہ بادل پھٹنے اور اسکے بعد آئے سیلاب کے سبب کئی افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ وہیں قدرتی آفت میں 19گھر تباہ ہونے کے علاوہ متعدد افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے فوری طور امدادی کارروائی شروع کی گئی اور لاپتہ افراد کو ڈھونڈ نکالنے کا عمل شروع کیا گیا۔

قریب ایک ماہ تک ریسکیو آپریشن جاری رہا تاہم قدرتی آفت میں لاپتہ ہوئے افراد کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلا۔

ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما کے مطابق متاثرہ افراد کی بازآبادکاری کے پختہ انتظامات کیے گئے۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ کے بعد بھی ملبے کے نیچے دبے افراد کی لاشین نہ ملنے کے بعد ریسکیو آپریشن بند کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ: کانگریس کارکنان پر لاٹھی چارج کی مذمت

انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفت کے دوران فوت ہوئے افراد کے اہل خانہ کے دس افراد کو بطور ایس پی او تعینات کیا گیا ہے جبکہ حادثے کے دوران تباہ ہوئے رہائشی ڈھانچوں کی تعمیر کے لیے بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو امداد فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.