جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف آپریشن کے ایک حصے کے طور پر کشتواڑ پولیس نے ایس او جی کے ساتھ ہفتہ کو دچھن میں حزب المجاہدین کے سرگرم عسکریت پسند مدثر احمد کے گھر پر چھاپہ مارا۔ کشتواڑ کے ایس ایس پی خلیل احمد پوسوال نے کہا کہ مدثر 'A++' زمرے کا عسکریت پسند ہے۔ وہ 2018 میں حزب المجاہدین میں شامل ہوا تھا۔ اس عسکریت پسند کے خلاف UAPA کے تحت پانچ مقدمات درج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این آئی اے کورٹ جموں سے گھر تلاشی کا وارنٹ ملنے کے بعد ان کے گھر کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران کئی شواہد بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ ان شواہد کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے مزید انکشاف کیا کہ تحقیقات کے دوران ملوث پائے گئے عسکریت پسند کے تمام حامیوں/ ساتھیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti On Kashmir Issues انتظامیہ کی جانب سے مقامی لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا، محبوبہ مفتی
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خلیل احمد پوسوال نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جب بھی کوئی ملک مخالف اور عسکریت پسند سرگرمیاں دیکھیں تو پولیس کو اطلاع دیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اطلاع دینے والے کو مناسب انعام دیا جائے گا اور اس کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔
Kishtwar Police کشتواڑ پولیس نے حزب المجاہدین کے سرگرم عسکریت پسند کے گھر پر چھاپہ مارا - کشتواڑ کے ایس ایس پی خلیل احمد پوسوال
کشتواڑ کے ایس ایس پی خلیل احمد پوسوال نے کہا کہ مدثر 'A++' زمرے کا عسکریت پسند ہے۔ وہ 2018 میں حزب المجاہدین میں شامل ہوا تھا۔ اس عسکریت پسند کے خلاف UAPA کے تحت پانچ مقدمات درج ہیں۔