ETV Bharat / state

Kishtwar Plantation Drive: کشتواڑ کے مڑواہ علاقے میں شجر کاری - راشٹریہ رائفلز کے اشتراک سے شجر کاری

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں محکمہ جنگلات نے امسال ضلع بھر میں تقریباً ایک لاکھ پودے لگائے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

کشتواڑ کے مڑواہ علاقے میں شجر کاری
کشتواڑ کے مڑواہ علاقے میں شجر کاری
author img

By

Published : Mar 4, 2023, 2:00 PM IST

کشتواڑ کے مڑواہ علاقے میں شجر کاری

کشتواڑ : صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ کے فارسٹ ڈویژن مڑواہ میں محکمہ جنگلات اور فوج کی 11راشٹریہ رائفلز کے اشتراک سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ شجر کاری مہم کے تحت فاریسٹ رینج میں درجنوں درخت لگائے گئے۔ مقامی باشندوں، پی آر آئی ممبران نے محکمہ جنگلات کی جانب سے شروع کی گئی ’’گرین جموں و کشمیر‘‘ مہم میں شرکت کرکے شجر کاری مہم کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے جانے کی گزارش کی۔

محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او، وجے کمار، نے شجر کاری مہم میں عوامی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سبھی طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد سے شجر کاری مہم میں برھ چڑھ کر شرکت کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم سے ماحولیاتی توازن برقرار رہتا ہے ماحول صاف رہتا ہے۔ انہوں نے عوام سے نہ صرف زیادہ سے زیادہ پودے لگانے بلکہ جنگلات کا تحفظ کرنے کی بھی اپیل کی۔

ڈی ایف او نے سجر کاری مہم کے حوالہ سے مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس محکمہ جنگلات نے ضلع کشتواڑ میں قریب ایک لاکھ پودے لگانے کا ٹارگیٹ مقرر کیا ہے جبکہ نرسریز میں ڈھائی لاکھ پودے تیار کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ڈی ایف او نے عوام الناس سے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی جانب سے پودے مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔ ادھر، مقامی باشندوں خاص کر پی آر آئی ممبران نے بھی محکمہ جنگلات کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی شجر کاری مہم کو جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر، خطہ چناب اور پیر پنچال میں سردیاں ختم ہوتے ہی یکم مارچ سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.