ETV Bharat / state

کشتواڑ: پی ڈی پی رہنما شیخ ناصر نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - kishtwar latest news

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات جاری ہیں، آٹھ مرحلوں میں یہاں انتخابات ہونے ہیں۔

pdp leader sheikh nasir file nomination in kishtwar
پی ڈی پی رہنما شیخ ناصر پرچہ نامزدگی داخل کیا
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 7:09 PM IST

کشتواڑ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

کشتواڑ میں آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر کشتواڑ ایڈوکیٹ شیخ ناصر حسین نے آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کے دفتر میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

اس دوران ہزاروں کی تعداد میں پارٹی ورکرز و رہنماؤں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

پی ڈی پی رہنما شیخ ناصر پرچہ نامزدگی داخل کیا

اس موقع پر سابقہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ایم ایل سی فردوس ٹاک بھی موجود رہے۔ اس موقع پر ٹاک نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوگوں کو گمراہ کرکے ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے۔ یہ لوگ مندر و مسجد کے نام پر ووٹ لینا چاہتے ہیں۔ کشتواڑ کے بھائی چارہ کے لیے بی جے پی کی پالیسی خطرناک ہے۔

انھوں نے کہا کہ کشتواڑ کے اندر جتنے بھی پروجیکٹ کام کر رہے ہیں وہ بی جے پی کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:تعمیر و ترقی کے لیے ووٹ ڈالے گئے

ان کا کہنا تھا کہ کشتواڑ کے پڑھے لکھے نوجوان طبقہ کو پریشانی اور لاچاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹاک نے تمام پروجیکٹ کمپنیوں کو کھلے عام دھمکی دی ہے کہ ایک پارٹی کے اشاروں پر کام کرنا اور بی جے پی کے لیے ووٹ مانگنا بند کریں۔

ایڈوکیٹ شیخ ناصر حسین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل امیدوار کشتواڑ نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ کی ترقی اور بھلائی کے لیے اپنا ووٹ دیں اور مندر مسجد کی سیاست سے باہر آکر اپنا ووٹ کشتواڑ کی بہتری کرنے والے امیدوار کو ووٹ دیں جس سے کشتواڑ کی بے روزگاری اور لاچاری کو دور کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.