جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں گزشتہ کئی برسوں سے محکمہ پی ڈی ڈی میں کام کر رہے عارضی یومیہ ملازمین نے آج ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کررہے ملازمین کے مطابق وقت پر تنخواہ موصول نہ ہونے کی وجہ سے گھر کا خرچ چلانا بھی کافی مشکل ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے متعدد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
محکمہ بجلی میں کام کر رہے ملازمین نے چیف انجینیئر پی ڈی ڈی اور ڈپٹی کمشنر سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعدد دفعہ متعلقہ محکمہ سے شکایت کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی مشکلات کا ازالہ نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے ملازمین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہی ہوتا جاتا ہے۔
احتجاج کررہے ملازمین نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی ویجرز کے مسائل کو جلد از جلد ختم کیا جائے تاکہ ملازمین کو راحت مل سکے۔