جموں و کشمیر ضلع کشتواڑ کے ہنزل میں گزشتہ شب بادل پھٹنے سے 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی اور لاپتہ ہونے کی اطالاعات ہیں جنہیں تلاش کرنے کی مہم جاری ہے۔
نیشنل کانفرنس کے رہنما نے بتایا کہ بادل پھٹنے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کشتواڑ سے فون پر رابطہ کر کے فوری طور پر ریسکیو کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کشتواڑ کام کر رہی ہے، لیکن جموں کشمیر لیفٹینٹ گورنر موقعہ واردات کا دورہ کریں اور اس حادثے میں جو گھروں کو نقصان پہنچا ہے اسے درست کیا جائے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق بادل پھٹنے سےچھہ مکانوں اور ایک راشن ڈپو کو نقصان پہنچا۔ علاقے میں تقریباً 25-26 مقامی افراد لاپتہ ہیں۔ اب تک 05 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں وہیں 12 زخمیوں کو اب تک بازیاب کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بادل پھٹنے سے کئی دیہات زیر آب
یہ بھی پڑھیں: Cloudburst: کشتواڑ کے دچھن میں بادل پھٹنے سے 7 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے واقعہ پر امت شاہ کا ٹویٹ
کشتواڑ پولیس کے مطابق خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی ہے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں فوج، مقامی افراد اور انتطامیہ کے لوگ بھی شامل ہیں۔
وہیں، مقامی لوگوں کے مطابق درجنوں لوگ گاؤں سے لاپتہ ہیں جن کو ابھی تک ریسکیو نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ 5 افرد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جس میں ایک ٹیچر اور ایک محکمہ فوڈ کا نائٹ چوکیدار اور دو مقامی افراد شامل ہیں۔
ایس ایس پی کشتواڑ کا کہنا ہے کہ ابھی تک حادثے کی پوری جانکاری نہیں ہے۔ مکمل تفصیلات ملنے کے بعد ہی میڈیا کو جانکاری دی جائے گی۔
ہم آپ کو بتادیں کہ مرکز کے زیر انتطام علاقہ لداخ کے ضلع کرگل میں بھی بادل پھٹنے کی اطلاع ہے۔ بادل پھٹنے سے ایک پن بجلی پروجیکٹ اور کچھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے لیکن اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔