ETV Bharat / state

کشتواڑ: لاک ڈاؤن کے دوران نوجوان کھیتی باڑی کی طرف مائل

دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے لاک ڈائون نافذ العمل ہے۔ اگرچہ یوٹی میں لاک ڈائون میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے تاہم ابھی بھی معمولات زندگی متاثر ہیں۔

کشتواڑ: لاک ڈائون کے دوران نوجوان کھیتی باڑی کی طرف مائل

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 4:53 PM IST

لاک ڈائون کے دوران جہاں بیشتر تجارتی سرگرمیاں ٹھپ رہیں وہیں ان دنوں متعدد پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان کھیتی باڑی کو اپنا مشغلہ بنا رہے ہیں۔

کشتواڑ: لاک ڈائون کے دوران نوجوان کھیتی باڑی کی طرف مائل

پہاڑی ضلع کشتواڑ کے انجول دھارن علاقے میں مکئی کے کھیتوں میں کام کر رہے نوجوانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کورونا وبا کے دوران تقریبا سبھی شعبہ ہائے زندگی متاثر ہوئے، تجارتی مراکز بند رہے جس کے سبب بیشتر افراد کا روزگار متاثر ہوا۔‘‘

مقامی نوجوانوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران جہاں بیشتر آبادی گھروں تک ہی محدود ہو کر رہ گئی وہیں انہوں نے آبائی زمین پر کھیتی باڑی کو ہی اپنا مشغلہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کھیتوں میں کام کرنے سے جہاں وہ اپنے اور اہل و عیال کے لئے نان شبینہ جٹا رہے ہیں وہیں اس سے وہ ذہنی اور جسمانی طور تندرست بھی رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.