ETV Bharat / state

کشتواڑ میں ہوائی رابطے کی سہولت

جموں و کشمیر انتظامیہ نے کشتواڑ میں ہوائی سروس کو شروع کرنے فوج کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر لیا ہے۔

کشتواڑ میں ہوائی رابطے کی سہولت
کشتواڑ میں ہوائی رابطے کی سہولت
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 10:58 PM IST

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر انتظامیہ نے کشتواڑ میں ہوائی سروس کو فروغ اور اسے شروع کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر لیا ہے۔

ہوائی سروس شروع کرنے سے فوجی اہلکاروں کے علاوہ مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا اس کے علاوہ خطے میں سماجی و معاشی ترقی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ 9 سیکٹر آر آر کے کمانڈر برگیڈئیر وکرم بھن اور شہری ہوا بازی کے کمشنر ایس کٹوچ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیا۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما، سیکرٹری محکمہ شہری ہوا بازی، محکمہ قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور کے سیکرٹری موجود تھے۔

شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لفٹینٹ جنرل وائی کے جوشی، جی او سی 16 کارپس لفٹینٹ جنرل ہرشا گپتا اور کرنل اے کے پنور نے بھارتیہ فوج کی نمائندگی کی۔

لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہوائی سروس شروع کرنے سے کشتواڑ کے لوگوں کی مشکلات دور ہونگی۔ اس سے فوجی جوانوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ موسم سرما اور دیگر ہنگامی صورتحال میں ہوائی سروس سود مند ثابت ہو گا اس کے علاوہ خطے کی معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ حاصل ہو گا۔

منوج سنہا نے بتایا کہ ہوائی سروس شروع کرنے سے ضلع میں سیاحتی شعبے کو فروغ اور تیز رفتار ٹرانسپورٹ سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ ہوائی سروس کا معاملہ 2018 سے زیر التوا میں تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.