ETV Bharat / state

Sinthan Kishtwar Road Closed برفباری کے سبب کشتواڑ سنتھن شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق خطہ چناب کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی۔ برفباری کے سبب جہاں عام زندگی متاثر ہوکر رہ گئی وہیں کشتواڑ سنتھن شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ Sinthan Kishtwar Road Closed due to Snowfall

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 5:35 PM IST

تازہ برفباری کے  سبب کشتواڑ سنتھن شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

کشتواڑ: وادی کشمیر سمیت خطہ چناب کے بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب جہاں عام زندگی متاثر ہوئی ہے وہیں درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ حالیہ برفباری کے باعث حکام نے کشتواڑ سنتھن شاہراہ پر سنتھن اور مرگن ٹاپ پر تازہ برفباری کے پیش نظر اگلے احکامات تک ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بندکر دیا ہے۔ Kishtwar Sinthan Road Closed Due to Snowfall

محکمہ موسمیات کے مطابق کشتواڑ کے دور افتادہ علاقہ واڑون میں دو انچ کے قریب برف باری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مڑواہ، پاڈر، بونجواہ کے اوپری علاقوں میں بھی کی ایک انچ کے قریب برفباری ہوئی۔ برفباری کے سبب عام زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ کشتواڑ، سنتھن شاہرہ پر بھاری برفباری کے پیش نظر حکام نے شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا ہے۔ عوام سے اس شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کی گئ ہے۔ قبل ازیں، سنتھن، کشتواڑ شاہراہ پر برفباری کے سبب شاہراہ قریب تین ہفتوں تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ شاہراہ پر برف ہٹائے جانے کے بعد اسے پھر سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم حالیہ برفباری کے نتیجے میں شاہراہ کو ٹریفک کے لیے پھر سے بند کر دیا گیا۔

ادھر، گاورن، مرگن سڑک پر بھی آمد و رفت کو عارضی طور بند کر دیاگیا ہے اور لوگوں سے خراب موسمی صورتحال میں سڑک پر سفر نہ کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ، ڈاکٹر دیونش یادیو، نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سنتھن، مرگن ٹاپ پر برف ہٹائے جانے کا کام مکمل ہونے تک کشتواڑ اننت ناگ شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔ ڈی سی کشتواڑ نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے عوام سے کسی بھی شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک محکمہ، ضلع انتظامیہ سے رابطہ قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: Mughal Road and Srinagar Leh Highway Closed تاریخی مغل روڈ اور سری نگر- لیہہ شاہراہ دوسرے روز بھی بند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.