ETV Bharat / state

کشتواڑ: ماسک نہ پہننے کی پاداش میں 635 افراد پر جرمانہ - ایس او پیز کی خلاف ورزی

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں جموں و کشمیر پولیس نے ماسک نہ پہننے کی پاداش میں 635 لوگوں پر جرمانہ عائد کیا۔

کشتواڑ: ماسک نہ پہننے کی پاداش میں 635افراد پر جرمانہ عائد

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 4:41 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں بھی دیگر اضلاع کی طرح لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔ وہیں، انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیے جانے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

کشتواڑ: ماسک نہ پہننے کی پاداش میں 635افراد پر جرمانہ عائد

کشتواڑ پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے والے افراد پر جرمانہ عائد کیا۔

ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ماسک نہ پہننے والے 635 دکانداروں، ڈراوئیوروں اور راہگیروں سے جرمانہ وصول کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ: گاؤں کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم

انہوں نے عوام سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ’’کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے، لوگوں کو چاہیے کہ وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔‘‘

انہوں نے عوام سے ماسک پہننے اور بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کورونا وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.